بلوچستانتازہ ترین

تربت ندی میں7 لڑکیاں ڈوب کر جاںبحق

کیچ میں7بچیاں ڈوب کر جاںبحق جبکہ دو کی حالت تشویشناک

تربت(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے کور ندی میں نہاتے ہوئے ڈبنے سے 7بچیاں جاںبحق جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے ۔تمام آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں تفصیلات کے مطابق تربت ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک، 2 کی حالت غیر ہوگئی ہے، نعش ہسپتال پہنچادی گئیں۔پولیس کے مطابق آج اتوار کی شام 5 بجے کے قریب تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے 10 سے 17 سال کی عمر 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوئیں ، جن کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف سے کی گئی۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ نعشیں ندی سے نکال کر ہسپتال پہنچادی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button