
لوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں پرتگال سے تعلق رکھنے والا سیاح ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا ۔ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے پرتگالی سیاح کی موٹر سائیکل پاک ایران شاہراہ پر چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے تالو اور بارہ تاگزی لانڈھی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سیاح موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈی سی چاغی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ پرتگالی سیاح اور زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سیاح کی میت پرتگال شفٹ کرنے کے لیے ان کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے جبکہ حادثہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



