
کوئٹہ(یو این اے )بروری روڈ پولیس تھانہ نے ہزارہ ٹائون میں ایف سی اہلکار پر تشدد کا کراس ایف آئی آر درج کرلیا۔ایف سی اہلکار عبداللہ کی درخواست پر ایف آئی آرج درج کی گئی ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف سی اہلکار عبداللہ امام بارگاہ ولی عصر میں ساتھی اہلکار احتشام کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ رات 9بجے کے قریب معیز نامی شخص اپنے 7سے 8ساتھیوں کے ساتھ آئے اور کہاکہ آپ نے میرے بھائی کو کیوں چھیڑا ہے جس پر میں نے ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ میں نے نہیں چھیڑا تومذکورہ لوگ مشتعل ہوگئے اور مجھے لاتوں ،مکھوں سے زدکوب کرناشروع کردیا احتشام نے مجھے چھڑانے کی کوشش کی توانہیں احتشام کو بھی زدکوب کیا اورمجھے گالی گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی احتشام سے سرکاری رائفل چھیننے کی کوشش کی تشدد کی وجہ سے مجھے بائیں آنکھ کے نیچے نشان نیلگوں اور نچلی جانب سوجن اور جسم کے مختلف حصوں میں اندرونی چوٹیں آئیں ،ایف آئی آر کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد مختلف دفعات 337A، 337D، 504 ، 506/B ،353، 186، 356، 511، 147، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکرلیاہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش ایف سی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز جواد علی نامی نوجوان کے ساتھ ایف سی اہلکار عبداللہ کی جانب سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا مقدمہ دفعات 294 اور 504 ت پ کے تحت درج کرلیا گیا تھا جس پر آج مذکورہ اہلکار عبداللہ کی جانب سے کراس ایف آئی آر کی درخواست دیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔



