
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹوں میں تیسرے پولیس اہلکار کا قتل کردیاکوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج ایک اور پولیس اہلکار کو ہزارہ ٹاون سے پولیس لائن جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاپولیس کے مطابق،بے نظیر پل پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا ہے۔ محمد جواد نامی پولیس کانسٹیبل ہزارہ ٹان سے پولیس لائن ڈیوٹی پہ جارہا تھا کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔پولیس کانسٹیبل جواد پر جان لیوا فائرنگ کے بعد نا معلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیرا کرتے ہوئے مقتول پولیس کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے واضح رہے کہ نواں کلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو بھی نامعلوم دہشت گردوں نے گزشتہ روز قتل کردیا تھاتینوں مقتول پولیس اہلکاروں کاتعلق کوئٹہ کی ہزارہ قوم سے بتایا جارہا ہے، تاہم اب تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لای جاسکی ہے



