بلوچستانتازہ ترین

پارلیمانی لیڈرزمنظورکاکڑاور خالد مگسی پرمشتمل کمیٹی قائم کردی

نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری کے لیے اتحادی جماعتوں میں مشاورت کا عمل تیز ہو گیا

کوئٹہ(یو این اے )نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری کے لیے اتحادی جماعتوں میں مشاورت کا عمل تیز ہو گیابلوچستان عوامی پارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی قائم کردی ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے نگراں وزیرِ اعظم کے نام پر مشاورت کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرسینیٹر منظور احمد کاکڑ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں رہنما پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نگراں وزیرِ اعظم کے لیے نام کمیٹی کو دیں گے۔دوسری جانب دبئی میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماوں میں طویل ترین مشاورت جاری ہے مگر ابھی تک نگراں وزیرِ اعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکا ہے البتہ الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button