تازہ ترین

کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی واردات

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے دلچسپ تبصرے ،یہ قوم نہیں سدھرنے والی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے منیراحمدخان روڈ پرسرکاری ویگو گاڑی سے بکرے کی چوری کی واردات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ کوئٹہ کے برما ھوٹل منیر احمد روڈپر سرکاری ویگو گاڑی سے بکرے کی چوری کی واردات ہوتی ہے ایک شخص ویگوگاڑی سے آسانی سے بکرا اتار کر اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر آنے والے ساتھی کے ساتھ بیٹھ جاتاہے اور دوسرا ساتھی موٹرسائیکل کا رخ موڑ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتاہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں ۔ایک صارف نے لکھاہے کہ سرکاری گاڑی دفتری امور نمٹانے کیلئے دی گئی ہے نہ کہ اپنی بکری لے جانے کیلئے ،ایک اور صارف نے قوم کو تنقید کانشانہ بنایاکہ یہ قوم نہیں سدھرنے والی ۔کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی واردات
کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی واردات

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button