
کوئٹہ(یو این اے )ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کہا ہے کہ عید الضحی کے موقع پر واسا عوام کو پینے کی صاف پانی کے فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اگر کسی علاقے میں شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھ سے شکایت کرسکتے ہیں ٹینکر مافیا کے حوصلہ شکنی کیلئے ضروری ہے کہ عوام واسا کے ماہانہ 300روپے بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کوئٹہ میں 430ٹیوب ویلوں میں سے صرف ایک دو کی مشینری جل گئی ہے وہ بھی ایک دو دن میں درست کردینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم ڈی واسا حامید لطیف رانا کا کہنا تھا کہ کچھ ٹیوب ویل جو پبلک ہیلتھ اور کمیونٹی کے حوالے کئے گئے جن کی تعداد 170ہے ان میں سے کچھ ٹیوب ویلوں کے بل کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے بجلی منقطع کردی ہے.
باقی شہر کے تمام ٹیوب ویل فنکشنل ہیں اگر کسی کوکوئی شکایت ہو تو وہ ہم سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے تاکہ ٹینکر مافیا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے بلوںکی ادائیگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ماہانہ 300روپے بل یعنی روزانہ 10روپے وصول کرتے ہیں لیکن جب ٹیوب ویل خراب ہوتا ہے تو یہی عوام 3000روپے فی ٹینکر دیکر پانی حاصل کرتے ہیں توقع ہے کہ عوام واسا کے بل ماہانہ ادا کرینگے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ملازمین کو 30جون تک تنخواہوں کی ادائیگی کردی ہے اس لئے نہ کوئی ہڑتال ہے اور نہ ہی کوئی بندش ہے اس وجہ سے ٹینکر مافیا پریشان ہے.
عید الضحی کے موقع پر پورے کوئٹہ شہر میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا نے پلان ترتیب دی ہے تاکہ عوام ٹینکر مافیا کے بلیک میلنگ سے محفوظ ہو عوام کو بھی چاہیے کہ اگر ان کے علاقے میں پانی نہیں آرہا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کریں شرط یہ ہے کہ ان کا ماہانہ ادائیگی کے رسید موجود ہوں



