
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت بلوچستان کے 33اضلاع میں30منی سپورٹس کمپلیکسز جبکہ صوبائی حکومت 60سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کریگی ،وفاقی حکومت 12ارب کی لاگت سے ملک بھرمیں250سپورٹس کمپلیکسز جبکہ حکومت بلوچستان 60سپورٹس کمپلیکسز جس میں 34کمپلیکسز پر9ارب 74کروڑ کی لاگت آئیگی ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 250منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل کی ہے . سپورٹس کمپلیکسز تعمیر ہونگے
جو صوبائی حکومتوں کے ساتھ 50،پچاس فیصد شیئرز کی بنیاد پر تعمیر کی جائیںگی مذکورہ منصوبے کے مطابق بلوچستان کے 33اضلاع میں 30منی سپورٹس کمپلیکسز، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد وجموں کشمیر میں 70، خیبرپشتونخوا کے 34اضلاع اور10شامل کئے گئے علاقوں میں50کمپلیکسز ،سندھ کے 29اضلاع میں40جبکہ پنجاب کے 36اضلاع میں 60سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کی جائیںگی ،اس منصوبہ پر12ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں6ارب روپے صوبائی حکومتوں کی جانب سے دی جائیںگی ۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع میں 60 اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کو آئندہ سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیاہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 140 فُٹ سال گراؤنڈز کی تعمیر جن میں سے 60 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں. سپورٹس کمپلیکسز تعمیر ہونگے
اور 80 سکیمات پر کام جاری ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع کوئٹہ ،صحبت پور،قلعہ عبداللہ ،خضدار،تربت،لورالائی،خاران ،نصیرآباد، سبی ،پشین ،چمن ،قلعہ سیف اللہ ،ژوب، قلات ،لسبیلہ ،پنجگور ،گوادر،نوشکی ،جعفرآباد،دکی، موسیٰ خیل،شیرانی ،مستونگ، آواران ،سوراب، ڈیرہ بگٹی ،زیارت، ہرنائی ،کوہلو، چاغی ،واشک، جھل مگسی ،کچھی میں 9ارب 74کروڑ کی لاگت سے 34عد سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کی جائیںگی ۔



