بلوچستانتازہ ترین

سریاب مسائلستان میں تبدیل ہوگیاہے ،مولانامحمدرمضان مینگل

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،صوبائی امیر سنی علماء کونسل

صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے
کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ سریاب روڈ کی خستہ حالی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے ،آدھے گھنٹے کا فاصلہ دو گھنٹے میں طے کیاجاتاہے ،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،سریاب مسائلستان میں تبدیل ہوگیاہے ،صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاکہ سریاب روڈ توسیع کے نام پر منصوبہ اب عوام کیلئے وبال جان بن گیاہے لوگ آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹے میں طے کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے دوسری جانب مٹی اور دھول اوڑھنے سے لوگ مختلف بیماریوں کے شکار ہونے لگے ہیں ،حکومت معاملات کو صحیح کرنے کی بجائے بیگاڑ رہی ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ،انہوں نے کہاکہ سریاب لاوارث نہیں ،کسی کو سریاب کے ساتھ سازش کی اجازت نہیں دینگے ،انہوں نے کہاکہ حکومتی وانتظامیہ نااہلی سے سریاب مسائل ستان کا گڑھ بن گیاہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ بجٹ میں سریاب کی عوام کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button