
کوئٹہ(یو این اے )سانحہ بارکھان واقعہ،ڈی ایس پی نورمحمدبڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی ،ڈی ایس پی کے عہدے سے انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی دے دی گئی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارکھان واقعہ، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے نورمحمدبڑیچ کوڈی ایس پی سے انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی دے دی گئی .
سانحہ بارکھان ،تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی پولیس لورالائی کی جانب سے نور بڑیچ کو کاروائی کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے واقعہ کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کاروائی نہ کی، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے واقعہ کی ایف آئی آر اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایانور محمد بڑیچ کی جانب سے غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی،نور محمد بڑیچ کو ڈی ایس پی کے عہدے سے تنزلی دے کر انسپکٹر پولیس بحال کیا جاتا ہے۔



