بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کےآئندہ مالی سال کا بجٹ 19جون کو پیش کیاجائے گا

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کی بجائے 19جون کو پیش کیاجائے گا

آئندہ مالی سال 2023-24کے بجٹ کا کل حجم 700ارب روپے ہے، آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے ہے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کی بجائے 19جون کو پیش کیاجائے گاآئندہ مالی سال 2023-24کے بجٹ کا کل حجم 700ارب روپے تک ہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2023-24ء کابجٹ 16جون کی بجائے اب 19جون کو پیش کیاجائے گا محکمہ خزانہ کے مطابق ما لی سال 24-2023کے بجٹ کاحجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، آئندہ ما لی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے ہے جب کہ بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونیکا امکان ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ما لی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے.
بجٹ میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60 ارب 32 کروڑ روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 413 ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ما لی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 90 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لیے 60 ارب روپے اور صحت کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 5ارب80کروڑ روپے مختص کیئے جارہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے 2ارب 70کروڑ روپے ، بلوچستان ایجوکیشن انڈائومنٹ فنڈکے لیے 2ارب روپے ،حکومت بلوچستان پنشن فنڈ کے لیے 2ارب روپے ،عوامی انڈائومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے ،لوگوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے لیے 2ارب روپے ،فوڈسیکورٹی کے لیے ایک ارب اور پی پی ایچ آئی کے 75کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔تعلیم کے لیے 120 جبکہ صحت کے لیے 80 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button