بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان شعبہ صحت کے لیے مختص 7 ارب روپے لیپس ہوگئے

افسوس ہوا کہ 7 ارب روپے میں سرکاری اسپتالوں میں کام ہوسکتے تھے جو نہیں ہوئے صوبائی وزیر صحت احسان شاہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہے۔ یہاں تعلیم اور صحت کے شعبے میں مسائل اس حد تک گمبھیر ہیں کہ انہیں حل کرنے کے لیے بھی سالوں درکار ہیں۔ صوبے میں صحت کی صورتحال اس قدر ناقص ہے کہ 34اضلاع میں سے صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہی 2 ٹرشری کیئر اسپتال موجود ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں قائم ڈی ایچ کیوز کی حالت انتہائی ابتر ہے زشتہ سال صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے مالی سال کے بجٹ میں 43 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی لیکن محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے 7 ارب روپے لیپس ہو گئے .
ایک جانب سرکاری اسپتالوں میں مشینری سمیت ادویات ناپید ہیں تو دوسری جانب محکمہ صحت بجٹ میں مختص رقم بھی خرچ نہیں کر سکا جس کا اعتراف صوبائی وزیر صحت احسان شاہ نے بھی کیا صوبائی وزیر صحت احسان شاہ کے مطابق محکمہ صحت کی پریکیورمنٹ کمیٹی ایک سال سے غیر فعال ہے۔ کمیٹی نے صرف اجلاس منعقد کیے جبکہ ادویات اور مشینری کی خریداری نہیں کی۔ ایک سال میں 7 سیکرٹریز کے تبادلوں سے محکمہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ افسوس ہوا کہ 7 ارب روپے میں سرکاری اسپتالوں میں کام ہوسکتے تھے جو نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button