بلوچستانتازہ ترین

سمندری طوفان بائپرجوائے کے اثرات بلوچستان میں آگئے

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ ، گڈانی ، اورڈام بندر میںسمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا

وندر،اورماڑہ،گڈانی(یو این اے)سمندری طوفان “بائپرجوائے” کے اثرات سامنے آنے لگے، سمندر بپھرنے سے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ ، گڈانی ،ڈام بندرسمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے باعث مکران کی سمندری حدود میں طغیانی کے سبب گوادر کے علاقے اورماڑہ دیمی زر میں سمندر بپھر گیا، سمندر کا پانی کنارے والی سڑک کو پار کر کے دکانوں، کمپنیوں اور آبادی کے علاقوں میں داخل ہو گیاپانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں، سمندر میں شدید طغیانی کے سبب ماہی گیروں کی املاک کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ اورماڑہ میں سمندری لہریں ساحل کے قریب سڑک تک پہنچ رہی ہیں، اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے ادھر سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں، بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم کئی ماہی گیر اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں ساحل سمندر گڈانی میں نمودار ہونا شروع ہوگئی ہے سمندری موجوں میں بلندی اور تیزی دیکھنے کو آرہی ہے بلخصوص سمندری کٹاو میں کافی حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس سے سمندر قریب آبادی کا متاثر ہونے کے خطرات محسوس کئے جارہے ہیں گڈانی شہر گوٹھ عبداللہ ڈگارزء و شپ بریکنگ یارڈ کی جانب سمندری کٹاو میں تیزی آرہی ہے جس سے عوام میں خوف پائی جارہی ہے اس وقت حالات اتنے زیادہ پیچیدہ نہیں ہیں لیکن پہلے سے سمندری کٹاو کی زد میں رہائش پذیر لوگوں کو زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں مقامی و ضلعی انتظامیہ نے ہاء الرٹ جاری کیا ہے محافظ عوام کو محتاط رہنے کی تلقین کر رہے ہیں سمندر میں جانے و نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن سمندر قریب جو آبادی ہے وہاں لال روڈ ٹوٹ جانے کی وجہ سے لہریں گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے تو یہاں پتھر ڈال کر سمندری کٹاو کو کچھ حد تک روکا جا سکتا ہے اس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات سونمیانی وندر کے ساحلی علاقوں ڈام بندر سونمیانی میں دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں علاقے کے ماہی گیروں کے مطابق موسمِ گرما میں جون اور جولائی کے مہینوں میں اکثر و بیشتر سمندری پانی جوار کے دنوں میں ساحل سمندر کے نشیبی علاقوں میں داخل ہو جاتا ہے مگر اس وقت جو سمندری پانی ساحلی نشیبی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے وہ سمندر میں خرابی کی وجہ سے سونمیانی اور ڈام بندر کے نشیبی علاقوں ماما نواز علی بندر، طالبانی محلہ، الیاسانی محلہ، عبدالطیف مانڈرہ محلہ سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں سمندری پانی داخل ہو گیا تا ہم کسی بھی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے میں داخل ہونے ہوا ہے متوقع سمندری طوفان بپر جوائے کی لہروں کی اثرات کے باعث ہو رہا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت پیش کر رہا ہے کہ اوپن سی میں سمندری طوفان بپر جوائے کی لہریں موجود ہیں واضع رہے کہ متوقع سمندری طوفان بپر جوائے کی لہروں کی ساحل سمندر پر ٹکرانے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر وندر سلمان علی میونسپل کمیٹی وندر کے چیرمین امام بخش برہ وائس چیئرمین محمد اسلم سوری یونین کونسل ڈام بندر کے چیئرمین محمد سلیم خاصخیلی وائس چیئرمین آصف بلوچ یونین کونسل سونمیانی کے چیرمین عبدالواحد سوری وائس چیئرمین بلال احمد خاصخیلی سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی ایک ہنگامی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر وندر سلمان علی کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر عنایت اللہ راٹھور ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالحق موسیانی ودیگر کی موجودگی میں منقعد کیا گیا جس میں سمندری طوفان بپر جوائے کی طوفانی لہروں کے باعث ساحلی علاقوں میں داخل ہونے والے سمندری پانی سے عوام اور انسانی آبادیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button