بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں مالی سال 2023-24کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

پہلی مرتبہ بجٹ کے دوران اپوزیشن بھر پور فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں مالی سال 2023-24کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ کے دوران اپوزیشن بھر پور فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کیلئے تیار نظر آرہی ہیں مالی سال 2023-24کے بجٹ کیلئے جہاحکومت اور اسکی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں وہی اپوزیشن کی جانب سے بھی بھر پور طور پر یس بوس کا کردارادا کیا جارہا ہے اپوزیشن کی جانب سے نہ صرف بجٹ کی تیاری میں تجاویز دی گئی بلکہ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی تمام اسکیمات بھی بجٹ کا حصہ بنائی جارہی ہیں .
جس کا مقصد اپوزیشن کو خوشیوں سے نوازنا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ اپوزیشن کی جانب سے نہ صرف بجٹ کی تیاری میں تجاویز دی گئی بلکہ ان تجاویز کو ایسے ہی اہمیت دی گئی جیسے اتحادیوں کی تجاویز کو دی جاتی ہیں اب تک اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پر نہ تو کوئی تحفظات کااظہار کیا گیا ہے اور نہ ہی اس ضمن میں اسمبلی فلور پر کسی قسم کا سخت گیر موقف اختیار کیا جارہا ہے جس سے واضح طور پر یہ تاثر مل رہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اپوزیشن کی خوشنودی اور محبت کو ملحوظ خاطر رکھ کر بجٹ تیار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button