
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان سے تعلق رکھنے والاانٹرنیشنل باکسر آصف ہزارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کا اعلان کردیا16 جون کو آسٹریلیا کے شہر ملیبرن میں تھائی لینڈ کے باکسر سے سامنا، بھرپور تیاری کر رہا ہوں آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی، ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں آصف ہزارہ کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر سیمن سے ہوگاآصف ہزارہ اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے اس وقت آسٹریلیا میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، قومی باکسر کی فائٹ کی آسٹریلیا میں دھوم پاکستانی کمیونٹی نے فائٹ کے تمام ٹکٹس خرید لئے فائٹ کے حوالے سے ویڈیو بیان میں آصف ہزارہ نے کہا کہ میلبرن میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں ، اپنی ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر کر ملک کا نام روشن کروں گا ، قوم سے دعا ہے کہ میری کامیابی کے لیے دعا کریں ۔



