بلوچستانتازہ ترین

فلک شیر مری اورجاوید مری قومی دھارے میں شامل ہوگئے

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ رہنے والے فلک شیر مری اورجاوید مری قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ(یو این اے )کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ رہنے والے قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش ہیں اور انہوں نے بلوچ دہشت گرد تنظیموں سے بھی ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے فلک شیر مری نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی میں 2001 میں شامل ہوا تھا اور 2015 میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا تھاانہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے میری بہت مدد کی، میرا بھائی رہا ہوا اور نوکری بھی بحال ہوگئی، میرے بعد اور ساتھی بھی ہتھیار جمع کرا کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اب ہم اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں، بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں شامل لوگوں سے اپیل ہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوںکالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے جاوید مری نے کہا ہے کہ کوہلو کا رہائشی ہوں اور 2009 تا 2015 بی ایل اے کا حصہ رہا، میں 2015 میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوا، اب اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور نرمی برتنے پر حکومت کا شکر گزار ہوںانہوں نے کہا ہے کہ یہ بھی کہا ہے کہ اب میری زندگی سکون سے گزر رہی ہے اور میرے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، باقی لوگ بھی دہشت گردی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار جمع کرا دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button