بلوچستانتازہ ترین

عبدالرزق ایڈوکیٹ قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تش دیا جائے

کوئٹہ شہر میں اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے3 ملزمان گرفتار اور تمام اسلحہ برآمد کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ پولیس اظفر میہسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرانان کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرکے آئس فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری میں روزانہ کئی کلو گرام آئیس تیار کی جاتی تھی، کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات تیار کرنے والا میٹریل بھی قبضے میں لے لیا گا جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ 8 مئی کو کوئٹہ کی آرمز شاپ سے 100 عدد جدید اسلحہ چوری ہوا، سی آئی اے پولیس نے تحقیقات کیں اور کاروائی کرکے تمام اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحہ میں 75 رائفلز، 10 سنائپرز و دیگر شامل ہیں، واردات میں ملوث تین ملزمان کا نیٹ ورک تھا جنہیں گرفتار کرلیا گیا، انہوں خدشہ ظاہر کیا کہ چوری شدہ اسلحہ دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا، ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، عبدالرزاق شر ایک اہم کیس میں مدعی تھی، پولیس کیس کا مختلف نوعیت سے جائزہ لے رہی ہے، ڈی آئی جی پولیس اظفر میہسر نے کہا کہ حکومت کو تحریری درخواست دیں گے کہ واقعہ کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کروائی جائے جس میں تمام اداروں کے افراد شامل ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button