بلوچستانتازہ ترین

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کوئٹہ کی نیٹو مارکیٹ میں کیا بکتا ہے؟

کوئٹہ کی نیٹو مارکیٹ نے پاکستان بھر میں شہرت کمائی اور آج بھی ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے خریداروں کو ان کا مطلوبہ سامان مہیا کر رہی ہے

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ شہر کی زرغون روڈ پر واقع نیٹو مارکیٹ پائیدار، منفرد، اور امپورٹیڈ اشیا کے متلاشی خریداروں کا آخری ٹھکانہ سمجھی جاتی ہے اس مارکیٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں نیٹو افواج کے زیرِ استعمال سامان فروخت ہوتا تھا۔ پہلے یہ کباڑی مارکیٹ کے نام سے مشہور تھی مگر نیٹو افواج کے استعمال شدہ سامان کی دستیابی کے بعد اس کا نام ہی نیٹو مارکیٹ پڑ گیااسی نام کی ایک مارکیٹ افغانستان کے شہر قندھار میں بھی تھی اور وہاں بھی نیٹو افواج کی استعمال شدہ چیزیں فروخت ہوتی تھیں کوئٹہ کی نیٹو مارکیٹ نے پاکستان بھر میں شہرت کمائی اور آج بھی ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے خریداروں کو ان کا مطلوبہ سامان مہیا کر رہی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button