بلوچستانتازہ ترین

عمران خان پر کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا

وکیل عبدالرزاق کے بیٹے سراج احمد نے مقدمے کے اندراج سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج کرلیا ہے۔ تاہم مقتول وکیل کے بیٹے سراج احمد نے مقدمے کے اندراج سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیامتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او گل محمدنے کہا ہے کہ بیٹے نے پولیس کو درخواست دی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر منگل کی صبح گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ وہ گھر سے عدالت کی طرف جا رہے تھے۔ مقتول کو دس سے زائد گولیاں ماری گئی تھیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے تھے۔اس سے پہلے پولیس نے معاملے کو ذاتی دشمنی قرار دیا تھا، تاہم بدھ کو کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس تھانے نے مبینہ طور پر مقتول کے بیٹے ایڈووکیٹ سراج احمد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان و دیگر کے خلاف درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعہ 302، اعانت جرم کی دفعہ 109 ،34 تعزیرات پاکستان اور 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button