
کوئٹہ(یواین اے)کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاںبحق وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کامقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج کرلیاگیاہے ۔گزشتہ روز کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب سینئر وکیل امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ عبدالرزاق کی خاندانی دشمنی بھی چل رہی تھی اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے پٹیشنر بھی تھے انہوں نے کہا کہ کیس بدھ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر تھا، اس واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات ہونی چاہیے پولیس سرجن کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق کو 16 گولیاں لگیں، ان پرنائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی پولیس سرجن نے کہا ہے کہ وکیل کی موت سر میں 7 گولیاں لگنے سے ہوئی عبدالرزاق شر کے اہلِ خانہ نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔



