
کوئٹہ(یواین اے)سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالرزاق شر قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںپاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ مزمتی بیان میں سابقہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نا اہل صوبائی حکومت کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکانہ واردات میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ہم دکھ شہید عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اسی مناسبت سیمورخہ 6 اور 7 جون عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جاتا ہے تمام معزز ممبران بار سے التماس ہے کہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں دوسری جانب سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں طالبات پر تشدد قابل مزمت ہے چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے پر امن احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ کے تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کوئیٹہ بار ایسوسی ایشنسردار بہادر خان یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالبات کے پر امن احتجاجی مظاہرے پر انتظامیہ اور پولیس کی لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کوئیٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ۔ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ اپنے ایک مذمتی بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں آئے روز تمام جامعات میں طلبا و طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے جان بوجھ کر بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی دروازے بند کیئے جا رہے ہیں کوئیٹہ بار ایسوسی ایشن یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے جلد سے جلد طالبات کے مطالبات کو حل کرکے تدریسی عمل کو بحال کیا جائے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کھولے ہوئے کئی سال ہوگئے لیکن ایچ ایس سی( HEC) ان کو ریکگنائز نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہورہا ہے۔ آج کل تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جو آنے والے وقت میں نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ہم اپنے بچیوں کے مستقبل کے ساتھ کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے



