بلوچستانتازہ ترین

منشیات کے خلاف آپریشن وزیراعلی ہاوس بلوچستان میں کرنا چاہیے

گوادر میں مچھلیوں کی نسل کشی کرنے والے دہشتگرد ہیں مولانا ہدایت الرحمان کی کوئٹہ پریس کانفرنس

کوئٹہ(یواین اے)حق دو تحریک کے سربراہ و جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادرحقوق کیلئے جدو جہد کی، دھرنے دیئے اس کی پاداش میں ہمیں پابندسلاسل کیا گیا حق دو تحریک پر امن اور جمہوری تحریک ہے ہمارے تمام مطالبات ملکی آئین کے تحت ہیںوزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو آئے اور وعدہ کیا ایک ماہ میں مطالبات پورے ہوں گے عملدرآمد کی بجائے بعد میں مخالفت شروع کردی گئی ان خیالات کا اظہار مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی بلوچستان ولی خان شاکرنائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹر عطا الرحمن جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کوئٹہ پروفیسرسلطان محمد کاکڑنائب امرضلع وئٹہ،عبدالمجیدسربازی ،سیدنورالحق ایڈوکیٹ ،میرحمل کلمتی شریک تھے .
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اور ایک قوم پرست جماعت نے وفاقی و صوبائی حکومت کو مجبور کیا کہ وہ مطالبات پورے نہ کرے انہوں نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو مجبورا دوبارہ دھرنا دیا گیا وہی قوم پرست جماعت نے دھمکی دی کہ مذاکرات ہوئے تو وفاق و صوبائی حکومت کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور رات کے اندھیرے میں دھرنا شرکا پر چڑھائی کر دی گئی میں ریاست سے کہتا ہوں کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جاسکتے تو ریاست کو ماننے والوں سے کیوں نہیں کیا جاسکتا یے ہم نے ہزاروں مایوس نوجوانوں کو جمہوری جدوجہد کا راستہ دکھایا جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی ہے اس کے بعد ٹرالنگ اور مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گوادر میں مچھلیوں کی نسل کشی کرنے والے دہشتگرد ہیں بلوچستان میں ذندہ لاش کی حکومت ہے یہاں اسٹیبلشمنٹ، بی این پی اور جے یو آئی نے بلوچستان پر بڑا ظلم کیا ہے اے این ایف کو منشیات کے خلاف آپریشن وزیراعلی ہاوس میں کرنا چاہیے ہیں.
ہم ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے ہم نے کیا جرم کیا تھا کہ سخت سردی میں کوئٹہ کرائم برانچ لایا گیاساڑھے چار ماہ قید کاٹی، مگر ہم اپنی جعموری موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلوچستان حکومت ادوایات کے نام پر کروڑوں روپے مختص کرتے ہے آج پورے گوادر میں سانپ کے کاٹنے پر ایک انجکشن دستیاب نہیںبلوچستان اسبملی میں بیٹھے لوگ صوبے کو لوٹنے میں مصروف ہیںیہ تاثر دیا جارہاہے کہ قدوس بزنجو کے آنے سے دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگی ہیں میں وفاق سے کہتا ہوں کہ ٹرالنگ، منشیات کے خاتمے سمیت تمام مطالبات پورے کریں ورنہ حق دو تحریک آیندہ چند روز میں گوادر میں دوبارہ سرگرمیاں شروع کریں گے ہمیں اس ملک کی عدلیہ پر اعتماد نہیں ہیں وہ چہرے، پارٹیاں اور اسٹیٹس دیکھ کر فیصلے دہئے جاتے ہیں ایسے ججز ہے کہ و ہ ساس، داماد، بیٹے اور بتیجی کے کہنے پر فیصلے کرتے ہیں ان سے ہم کیا امید رکھیں مجھ پر 16 مقدمات قائم کئے گئے میرے ڈھائی سو ساتھیوں پر 900 مقدمات درج کئے گئے یہ ظلم نہیں اور کیا ہے کوئی پوچنے والا نہیں ہے آج گوادر کوفری ٹیکس زون کی سفارش کی ہے وہاں کے اعوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے اس سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا بتایا جائے آج بھی گوادر میں بھتہ خوری، کرپشن جاری ہے عام شخص کیلئے کچھ نہیں کیا گیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button