بلوچستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ(ن) تعلیم پر ترجیح دے رہی ہے شیخ جعفر مندوخیل

۔کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل سے گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماانجینئر ہادی عسکری قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد نے شیخ جعفرمندوخیل کو اپنے مسائل سے آگاہ کیااوربتایاکہ بلوچستان سے پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکاکو گریژن یونیورسٹی لاہور میں داخلہ ملا تھا. شیخ جعفر مندوخیل
جس میں سپورٹس میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر سکالرشپس دیاگیاتھا تاکہ وہ تعلیم جاری رکھ سکے اور گریژن یونیورسٹی کی طرف سے کھیلوں میں حصہ لے سکے ،تین لڑکیوں اور ایک لڑکے کااسکالرشپس منسوخ کردیاگیا ،ان کا تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بہترین تھی لیکن بغیر بتائے ان کی سکالرشپس منسوخ کردی بھاری بھرکم فیس ان بچیوں اور بچے کے بس کی بات نہیں ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرمندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے طلباء وطالبات کے مسائل کے حل کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائیگی . شیخ جعفر مندوخیل
،اس سلسلے میں گورنر پنجاب سے رابطہ کرکے مسئلے کے حل کیلئے کوششیں کرینگے پاکستان مسلم لیگ(ن) تعلیم پر ترجیح دے رہی ہے ،بلوچستان تعلیمی حوالے سے پسماندہ ہے ہماری کوشش ہے کہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائیں ،وفد نے گیریژن یونیورسٹی سے نکالے گئے لسٹ شیخ جعفرمندوخیل کو دیدی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button