
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا
کوئٹہ(یواین اے) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیک نیتی کیساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میرا ضمیر مطمئن ہے9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں جو بے گناہ لوگ گرفتار کیے گیے ہیں میری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
سردارعثمان بزدار نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی فوج کے ساتھ ہوں گے۔ اور وہ ملک کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔۔ان کا کہنا ہے کہ نیک نیتی کیساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی، 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیرِ اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزملک کے بہترمستقبل کا سوچیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج کے ساتھ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔ایک سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ جو بے گناہ لوگ گرفتار کیے گیے ہیں میری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں ںے کہا کہ میں نے تین سال پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میرا ضمیر مطمئن ہے، واضح رہے کہعثمان بزدار نےپی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلی رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔تاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلی سے ہٹاکر پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی مقرر کیا تھا.عثمان بزدار نےپی ٹی آئی



