بلوچستانتازہ ترینویڈیوز

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ مکمل

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل، رن وے فعال ہوگیا

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل، رن وے فعال ہوگیا
کوئٹہ(یواین اے)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل ہو گیا مین رن وے فعال کر دیا گیا ہے تعمیر نو کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے پر پہلی پرواز اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی کے 325 نے صبح 6 بج کر 20 منٹ پراتراایئرپورٹ مینیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس نے ائیرپورٹ مینیجر سے ملاقات کی اور انہیں پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی .
پائلٹس نے بتایا کہ ہم نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، رن وے پر نصب لائیٹس شاندار ہیںواضح رہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ کی تعمیر نو کے منصوبے پر 5ارب روپے لاگت آئی ہے، رن وے جدید ترین ائرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے اکیو کوڈ 4 ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم ، دن اوررات میں اتر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button