
بھارت پر جنگی جنون سوار تھا لیکن نوازشریف نے تمام تر بین الاقوامی دبائو کے باوجود ان کا غور خاک میں ملادیا،صوبائی صدر
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ یوم تکبیر پاکستان کااہم ترین دن جب میاں محمدنوازشریف ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی قوت بنایا تھا ،بھارت پر جنگی جنون سوار تھا لیکن نوازشریف نے ان کا غور خاک میں ملادیا،یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے عوام کا میاں محمدنوازشریف سے محبت کا ثبوت دیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں یوم تکبیر کی مناسبت سے کامیاب پروگرام پر پارٹی ورکرز اور قائدین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں مسلم لیگ(ن) ایک بارپھر بلوچستانیوں کی آواز بن کر ابھرے گی ،انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میاں محمدنوازشریف آج بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میاں محمدنوازشریف آکر دوبارہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسلم لیگ(ن) کی سربراہی کرے .
انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کااہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس وقت بھارت پرجنگی جنون سوار تھا لیکن میاں محمدنوازشریف نے بہادری اور جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے تمام سماجی ،دفاعی اور معاشی دبائو کے باوجود ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایااور بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا۔
نوازشریف نے بین الاقوامی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا نیچے جھکنے نہیں دیا اور معیشت و قوم کو سنبھالا، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے ہی نہیں کیے بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا۔75سالہ تاریخ میں ن لیگ کے منصوبے نکال دو تو کھنڈرات ہی بچتے ہیں بلوچستان کے عوام



