بلوچستانتازہ ترین

ایران کے راستے یورپ جانے والے 4افراد گرفتار

یک مچھ کے علاقے سے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایرانی کرنسی بھی برآمد کرلی

چاغی ایران کے راستے یورپ جانے والے 4افراد گرفتار.

بیرون ملک جانے والے چار نوجوانوں کو لیویز فورس نے گرفتار کر لیا لیویز ذرائع کے مطابق کے پی کے سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان والدین کے اجازت کے بغیر گھر سے نکل کر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ایک نوجوان کے والد بلال ساکن کے پی کے نے چاغی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ ہمارے چار نوجوان گھر سے بغیر بتائے نکلے ہوئے ہیں یورپ جانا چاہتے ہیں انھیں تلاش کرکے روکا جائے.
چاغی انتظامیہ نے بروقت انٹیلیجنس بیس پر تلاش کرتے ہوئے چار گھنٹے کے اندر یک مچھ کے علاقے سے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایرانی کرنسی بھی برآمد کرلی نوجوانوں نے تصدیق کردیا کہ ہم روزگار کے لیئے غیر قانونی راستہ اختیار کرکے ایران کے راستہ سے یورپ جانا چاہتے تھے تاہم چاروں نوجوانوں کو لیویز نے گرفتار کرکے مزید تفتیش کررہے ہیں ایران کے راستے یورپ جانے والے 4افراد گرفتار

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button