بلوچستانتازہ ترین

زرداری نے عبدالقدوس کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی

کوئٹہ(یو این اے )سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، عوامی خدمت اور روزگار کے مواقعوں سمیت بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی اپنا مشن جاری رکھے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زرداری نے عبدالقدوس کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت
ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر اکبر آسکانی اور رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دستی بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی،سابق صدر آصف زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی پہلے بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کی ترقی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے تھے اور آئندہ بھی صوبے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیںگے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button