بلوچستانتازہ ترینویڈیوز

میں عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا کا ویڈیو پیغام

میں عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا کا ویڈیو پیغام

سابق گورنربلوچستان سید ظہورآغا کاپی ٹی آئی سے استعفیٰ کے خبروں کی تردید
بدقسمتی سے یہ پروپیگنڈہ پارٹی کے اندر بعض لوگوں کی جانب سے کی جارہی ہے ،سیدظہورآغا
ملک میں9مئی کے واقعات قابل مذمت ، ایسے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ کے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی سے یہ پروپیگنڈہ پارٹی کے اندر بعض لوگوں کی جانب سے کی جارہی ہے .
،عمران خان کے وژن کودیکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہواتھا عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستان اور اس ملک کی بقاء کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔اپنے ویڈیو پیغام میں سیدظہورآغا نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ استعفیٰ کی خبروں سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ان افواہوں میں پارٹی کے اپنے لوگ ملوث ہیں جن کے خلاف پارٹی قیادت کو آگاہ کیاگیاہے ،میں نے پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑی یہ بے بنیاد افواہیں قابل مذمت ہے ،میں پی ٹی آئی میں تھااوررہوں گاکسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوگا.عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں
یہ سازشیں پہلے بھی ہوتی رہی ہے ۔انہوں نے 9مئی کو ملک بھر میں قومی املاک نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی واضح کرچکے ہیں ۔عمران خان نے پہلے بھی احتجاج کئے ہیں جوریکارڈ پر موجود ہیں انہوں نے اپنے ورکرز کو ہمیشہ تاکید کی کہ کسی صورت پاکستان ،قانون اورآئین کو ہاتھ میں نہ لیاجائے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button