
کوئٹہ : وزیرمعدنیات بلوچستان اور تحریک انصاف کے رہنما مبین خلجی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے مبین خلجی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں، اسی لیے ہم نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے رہے اور نہ ہی ہم کسی کے دباؤ میں ہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلئے استعفیٰ دے رہے ہیں۔



