بلوچستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف8 1مئی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کرینگے

وزیراعظم بلوچستان کے علاقے مسلم باغ ایف سی ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی متوقع ہے

شہباز شریف8 1مئی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز گوادر کا ایک روزہ دورہ کرینگے وزیراعظم گوادر سے پاک ایران سرحد جائینگے وزیراعظم ایرانی صد ر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرینگے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے علاقے مسلم باغ ایف سی ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی متوقع ہے اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہوگیایران کی جانب سے سرکاری حکام اور شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان اس وقت ایران سے 200 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے۔ بجلی کی درآمد کو 500 میگاواٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کا بھی امکان ہے وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بریفنگ بھی دیں گے۔ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیںذرائع نے مزید بتایا کہ مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ دیگر دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔شہباز شریف8 1مئی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button