بلوچستانتازہ ترین

وفاق نے بلوچستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی بھیجی گئی سمری پر صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی ،وزارت داخلہ نوٹیفکیشن جاری کریگی،ذرائع
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجونے صوبے میں فوج کی تعیناتی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھیجوادی تھی جس پر وفاق نے صوبے میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سے صوبے بھر میں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی صورتحال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وفاقی حکومت کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی تعیناتی کیلئے سمری بھجوا دی تھی .
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گااس سے قبل سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے صوبوں میں پاک فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی جانب سے ہوشاپ ،مسلم باغ ودیگر میں پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button