
پاکستان میں 9مئی کے خلاف سنی علماء کونسل واہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیا
تحریک انصاف کے شرپسند کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری وریاستی املاک کونقصان پہنچایاہے
کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے 9مئی کوپاکستان کے ساتھ دشمنی ،تخریب کاری ،دہشتگردی اورملکی اداروں کے خلاف نازیباالفاظ استعمال پربلوچستان بھر میں 19مئی کو احتجاجی مظاہرون کا اعلان کردیا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا محمدرمضان مینگل نے کہاکہ 19مئی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ تمام ضلعی ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی صدر مولانا احمدلدھیانوی کی اپیل پر ملک بھر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے شرپسند کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری وریاستی املاک کونقصان پہنچایاہے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے 19مئی کو بلوچستان بھر کے تمام کارکنوں سمیت سنی عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے پاک فوج کے خلاف نازیباالفاظ کے استعمال ،پاکستان کے ساتھ دشمنی وتخریب کاری والا رویہ اپنانے جیسے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے



