بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان بھر میں حالات معمول پر ہیں ،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات معمول پر ٹریفک رواں دواں ہیں ،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اس وقت حالات معمول پر ہیں اور دیگر صوبوں کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے ملکی املاک کو نقصان پہچانا اور اہلکاروں پر دھاوا بولنا ملک دشمنی ہے۔ ملک اس وقت کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملکی املاک کو نقصان پہنچائے۔
میر ضیا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے الرٹ ہیں۔ بلوچستان میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی املاک کو نقصان پہچانا اور اہلکاروں پر دھاوا بولنا ملک دشمنی ہے۔ ملک اس وقت کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ عسکری پارک کے سامنے پیش آنے والے پرتشدد واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
منگل کے روز احتجاج کے دوران کچھ مشکوک لوگ بھی سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اس وقت حالات معمول پر ہیں اور دیگر صوبوں کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منگل کے روز القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا تھا اور کوئٹہ میں ان کا ایک کارکن جاں بحق بھی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button