بلوچستانتازہ ترین

دکی مقامی کوئلہ کان میں ندی کا پانی داخل ہوگیا

دکی :مقامی کوئلہ کان میں ندی کا پانی داخل ہونے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی 2 کانکن اندر پھنس گئے
معراج ایریے میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے دو کانکن 19 گھنٹے گزرنے کے باجود تاحال نہیں نکالے جاسکے
دکی(یو این اے )دکی مقامی کوئلہ کان میں ندی کا پانی داخل ہونے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی دو کانکن اندر پھنس گئے،معراج ایریے میں کوئلہ کا ن میں پھنسے ہوئے دو کانکن 19 گھنٹے گزرنے کے باجود تاحال نہیں نکالے جاسکے ہیں تفصیلات کے مطابق معراج کول ایریا کے نزدیک ندی نالوں میں بارش کا سیلابی پانی کا ریلا انے سے پانی کوئلہ کا ن مین داخل ہوگیا .
جس سے کوئلہ کان بیتھ کر دب گیا۔ کوئلہ کا ن دب کر بیٹھ جانے کے باعث کان کے اندر کام کرنے والے تین مزدوروں میں سے 2 مزدور کوئلہ کا ن کے اندر پھنس گئے ہیں جبکہ ایک مزدور نے پیدل بھاگ کر اپنی جان بچالی اور کوئلہ کا ن سے باہر نکل آیا۔ 19گھنٹے گزرنے کے بعد بھی دونوں کانکنوں کو تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر کرنل نعمان محبوب ملک ایف سی نوجوانوں کے ہمراہ ریسکیو کے عمل میں موجود ہیں۔ جبکہ محکمہ مائنز کی ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو کے عمل میں مصروف ہیں۔
کوئلہ کا ن کے اندر پھنسے ہوئے کانکنوں میں عبدالباقی ولد صادق اور شراف ولد گلان اقوام کاکڑ ساکنان ضلع قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔مقامی کوئلہ کانکن اپنی مدد اپکے تحت ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں کوئلہ کا ن کی گہرائی 900 فٹ ہے 500 فٹ تک کوئلہ کا ن کی صفائی کرلی گئی ہے 400 فٹ مزید صفائی کے لئے کام جاری ہے کوئلہ کانوں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کی وجہ سے تین کا ن بیٹھ کر دب گئے تھے۔
محکمہ مائنز کے انسپکٹر مقصود حسن نے یو این اے کو بتایا کہ متاثرہ کوئلہ کا ن کیساتھ ہوا کا راستہ رکھنے والا کوئلہ کا ن بھی پانی سے بھر چکا ہے جسکی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں شدید دشواری پیش ارہی ہے۔ پہلے ہمیں ساتھ والے کوئلہ کا ن سے پانی نکال کر متاثرہ کوئلہ کان کیساتھ ہوا والا راستہ کلئیر کرنا ہوگا جسکے بعد ہی متاثرہ کوئلہ کا ن کیطرف جائینگے انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عمل طویل بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button