بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں واقعات اور حادثات

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے مختلف واقعات اور حادثات میں ڈپٹی ڈائریکٹرفشریز سمیت3افراد جاںبحق جبکہ وکلاء سمیت 3افرادزخمی ہوگئے ہیں نوشکی میں دستی بم حملہ، پی ٹی سی ایل کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اڈا لورالائی میں ٹرک کی ٹکر سے عبدالمالک ناصر ساکن پہاڑی محلہ لورالائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیامتوفی عبدالمالک ناصر حب چوکی محکمہ فشریز میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھے لورالائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔دوسری جانب پنجگور میں بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعدد سڑکوں کا ملبہ برساتی پانی میں بہہ گیا۔کیچ، پنچگور، چاغی و لسبیلہ میں واقع گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے جبکہ خضدار کے علاقے میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔جبکہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زکریا مسیح ولد برکت مسیح کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ضلع پشین میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں صدام ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔گزشتہ روزمکران کوسٹل ہائی وے کے مختلف ایریامیں حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں ایک ایڈوکیٹ بھی زخمی ہوا،مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب دومال بردارٹرکوں کے مابین تصادم ہوا جس سے ایک ٹرک الٹ گئی جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پر کپر کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم ہوئی ہے جس سے بسوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک اور واقعہ میں سربندن کے قریب حادثے میں چیف درمحمدایڈوکیٹ شدید زخمی ہوئے جسے جی ڈی اے کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)کے دفتر پر دستی بم حملے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔اسٹیشن ہاس افسر (ایس ایچ او) سٹی علی احمد بگٹی نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی سی ایل کی عمارت پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے پی ٹی سی ایل کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے کے افسر پر بھی اسی طرح کا بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم دھماکا اس وقت ہوا تھا جب شہید افسر انسپکٹر شرابت خان گھر سے دفتر جارہے تھے اور ان کی گاڑی کوئٹہ کراچی ہائی وے پر خضدار میڈکل کالج پہنچی تھی۔ہسپتال کے عہدیداروں نے بتایا تھا کہ پولیس افسر شرابت خان موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button