بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان پھر گندم کے مصنوعی بحران کی طرف بڑھنے لگا

کوئٹہ(یو این اے )کسٹمز ،ایف سی ،لیویز اور پولیس کی بے جا کارروائیاں ،بلوچستان ایک بارپھر گندم کے مصنوعی بحران کی طرف بڑھنے لگا، صوبے کے دیگرصوبوں کے ساتھ سرحدی اضلاع میں گندم کے ٹرکوں کی داخلے کے ساتھ ہی کسٹم اور ایف سی کی جانب سے ٹرکوں کو تحویل میں لینے پر ٹرانسپورٹرز نے بلوچستان کے سرکاری وغیر سرکاری لوڈنگ بند کرنے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ودیگر صوبوں کی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری وغیر سرکاری گندم کی لوڈنگ سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ ایف سی ،کسٹم ،پولیس اور لیویز کی جانب سے بے تنگ کرنے اور تمام تر دستاویزات کے باوجود مختلف حیلے بہانوں سے ترانسپورٹروں کو مشکلات کاسامنا ہے.
بلوچستان پھر گندم کے مصنوعی بحران
اس سلسلے میں نہ تو محکمہ خوراک آواز بلند کرتاہے اور نہ ہی ٹھیکیدار جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کونقصان کے ساتھ مالی مشکلات کاسامنا ہے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے تب تک لوڈنگ نہیں ہوگی ،ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان سے نصیر آباد ڈویژن سے خریدی گئی گندم کی 17 ہزار بوری کے ضیاع کا خطرہ پیدا ہوگیاہے محکمہ خوراک بلوچستان نے نصیر آباد ڈویژن سے دس لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گندم کی خریداری کیلئے چھ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے .
جس کی امدادی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے جھل مگسی سے گندم براستہ ونگو خضدار سے کوئٹہ پہنچائی جانی تھی، کسٹم اور ایف سی نے گندم لے کر آنے والے ٹرکوں کو خضدار میں روک لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم اور ایف سی حکام کو ٹرکوں کی بلٹی اور دیگر ضروری دستاویزات دکھانے کے باوجود ٹرکوں کو کوئٹہ جانے نہیں دیا جارہا، برسات کی وجہ سے گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ خوراک کے حکام نے کسٹم اور ایف سی حکام سے رابطہ کر کے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے.
تاہم ان وفاقی اداروں کی جانب سے تعاون نہ کرنے سے گندم کی خریداری مہم شدید طور پر متاثر ہورہی ہے اور حکومت بلوچستان کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ کسٹمز ،ایف سی ودیگر ادارے چینی اور کھاد کی آڑ میں گندم کی ٹرکیں روک رہی ہیں جس کی وجہ سے صوبے بھر میں گندم کی مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہےبلوچستان پھر گندم کے مصنوعی بحران

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button