بلوچستانتازہ ترین

ما ہ اپریل کے دوران بلوچستان میں 13 حملے ہوئےہے

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان میں ماہ اپریل کے دوران 48واقعات میں68افرادا مارے گئے جبکہ ما ہ اپریل کے دوران بلوچستان میں 13 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 افراد مارے گئے جبکہ 23افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس)کے ڈیٹا بیس کے مطابق اپریل 2023 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 48 واقعات ریکارڈ کئے گیے جن میں 68 افراد مارے گئے اور 55 زخمی ہوئے۔مارچ میں 39 حملے ہوئے تھے جن میں 58 افراد مارے گئے تھے جب کہ 73 زخمی ہوئے۔ اپریل میں دہشت گردی کے واقعات میں 23 فیصد جب کہ جانی نقصان میں 17 فیصد اضافہ ہوا تاہم زخمیوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان میں بھی 35فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 13 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 افراد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں 11 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 9 عام شہری شامل تھے۔ 23 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 21 عام شہری اور 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button