بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں ایک معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کاواقعہ رونما ہواہے

گوادر(یو این اے )سیکورٹی اہلکار کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش،سیاسی جماعتوں نے اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا،لوگوں نے احتجاجا روڈ بندکردی،تفصیلات کے مطابق گوادر میں ڈھوریہ کے مقام پر سیکورٹی پر مامور اہلکار کی جانب سے دس سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے پر اہل علاقہ نے احتجاج روڈ بند کردی .
،بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی پر مامور اہلکار نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی جس پر بچہ بھاگ کر گھر آگیا اور گھر والوں کو اس واقعہ سے متعلق آگاہ کیا واقعہ کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ نے احتجاجا روڈ بند کردی جبکہ دوسری جانب گوادر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی واقعہ پر نفرت اور مزمت کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گوادرمیں ڈھوریہ کے مقام پر فورس اہلکار کی جانب سے ایک معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کاواقعہ رونما ہواہے،اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جس اہلکار پر الزام ہے،اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے اور اس واقعے کی غیرجانب دارانہ انکواری کیاجائیاور اس واقعہ کی بہترین انکواری وہاں پر لگے کیمروں کی مدد سیکیاجائے،.
جی یو آئی گوادر نے جی اوسی گوادرسے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اجلاس اور پروگراموں میں گوادرکے سیاسی پارٹیوں،معززین شہر اور عام لوگوں کو ہمیشہ یہ باور کراتے ہیں کہ میرے داروازے گوادر کے عوام کے لیے اور انکے ہر جائز مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے کھولے ہیں،آج ہمیں قوی امید ہے کہ آپ بلاتفریق اس واقعہ کی غیرجانب دارانہ انکوری کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف دلاکر گوادرعوام کی دل جیتں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button