
کوئٹہ(یو این اے ) مکہ ومدینہ پہنچ کر عرب ٹائم لائنز پر نمایاں ہونے والے پاکستانی بزرگ ایک مرتبہ پھر وائرل اپنی مفلوک الحالی کے باوجود مکہ و مدینہ پہنچنے اور وہاں عمرہ کے دوران اپنے حلیے کہ وجہ سے عربوں کا مرکز نگاہ بن جانے والے پاکستانی بزرگ ایک مرتبہ پھر وائرل ہوئے ہیںبلوچستان کے علاقے حب کے ایک گاں سے تعلق رکھنے والے بزرگ کی وائرل ویڈیو میں وہ ایک صوفے پر بیٹھے دکھائے گئے .
ہیںسفید ریش بزرگ کے سامنے باری باری ایک فرد آ کر بیٹھتا ہے جس پر وہ کچھ پڑھ کر پھونکتے ہیںیہ ویڈیو شئیر کرنے والے افراد نے اس عمل کو ضعیف الاعتقادی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پاکستانیوں نے بابا جی کو پیرومرشد کے درجے پر فائز کر دیا ہے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اعتراض کرنے والے افراد کے جواب میں موقف اپنایا گیا کہ یہ ایک عام سی بات ہے اسے اتنا ہی رکھا جائے فاطمہ نے لکھا کہ اس میں بابا جی کی کوئی غلطی نہیں عوام کا قصور ہے پیر آیان عثمانی نے معاملے کے ایک اور پہلو کی نشاندہی کی تو لکھا کہ پاکستانی شخصیت پرست قوم ہیں۔
نہ جانے اس جہالت سے کب نکلیں گے بس یہی ڈر تھا اپنے پاکستانیوں سے بابا جی کو پیر و مرشد کے درجے پر فائز کر دیاضعیفاعتقاد لوگ شمس خٹک بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ کی چند روز قبل پہلی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مدینہ میں روضہ رسول کے قریب دکھائے گئے تھے اس ویڈیو میں پاکستانی بزرگ کے ہاتھ میں ایک چھڑی اور ان کے سر پر عمامہ بندھا ہوا تھا



