
کوئٹہ(یو این اے ) گوادر واٹر پورٹ پروجیکٹ مبینہ طور پر کرپشن کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق ڈی جی عبدالرزاق درانی نیب ریڈار پر آگئے نیب بلوچستان نے تحقیقات شروع کردی گوادر واٹر پروجیکٹ پر کرپشن کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب کوئٹہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.
جس میں سابق ڈی جی آپریشنل گوادر پورٹ اتھارٹی عبدالرزاق درانی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے جس میں گوادر واٹر پورٹ پروجیکٹ میں مبینہ طور پر غلط فنڈ استعمال کیا گیا ہے جس میں نیب بلوچستان کے رجسٹرار کا پرویکٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کو باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سابق گوادر پورٹ اتھارتی کی متعلق تمام د ستاویزات طلب کرلی گئی ہے اور سابق ڈی جی عبدالرزاق درانی فیملی کے متعلق اور تمام جائیددادوں کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے



