تازہ ترینپاکستان

وزیراعظم نے کابینہ کا 27 اپریل کو اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(یو این اے )وزیراعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کا 27 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہوا ہے اس میں ملک میں اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان کے عوام پر پڑنے والے اثرات بالعموم اور تنخواہ دار طبقہ کے اخراجات زندگی پر ہونے والے اضافے کو ملحوظ رکھ کر وزیراعظم وفاقی بجٹ میں سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اگر ممکن نہیں تو مہنگائی کی شرح سے کم از کم 50 فیصد اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔
اس سلسلے میں فنانس ڈویژن نے سمری کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی میعاد اگست 2023 کے وسط میں ختم ہونے والی ہے، اس لئے حکومت نئے وفاقی بجٹ میں عوام کو بالعموم اور عسکری و سول ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم و بیش 15 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز مالیاتی بل میں قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button