بلوچستانتازہ ترین

عمران کیلئے لچک ملک کا دستور کا حصہ بھی بن سکتا ہے

نواب اسلم خان رئیسانی
نواب اسلم خان رئیسانی

عمران کیلئے لچک ملک کا دستور کا حصہ بھی بن سکتا ہے

کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیلئے ”لچک” کو پاکستان کے دستور کا حصہ بھی بناسکتے ہیں.
لچکدار جمہوری پاکستان اپنے مفاد کیلئے عدالتی فیصلہ میں بھی لچک ہولاپتہ افراد کیلئے رہائی کسی لچک کی بات ہیں کرتے ہو صرف بنیاد ی حقوق پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں ان کیلئے پنجاب میں انتخابات اور ہمارے لئے ہمارے لاپتہ افراد کا معاملہ زیادہ اہم ہے پہلے یہاں حقوق کیلئے بندوق والوں کو دہشتگرد کہتے ہیں .عمران کیلئے لچک ملک کا دستور کا حصہ بھی بن سکتا ہے


لیکن یہاں کتاب قلم سوٹ والے اپنی قیسم کی دہشتگردی میں مصروف ،اگر عمران خان کیلئے اتنی لچک لاپتہ افراد کیلئے آئین وقانون میں جنبش کیوں نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشرق بھارت کی مغربی سرحد پر بھاری تعداد میں فوج تعینات ہے مغربی سرحد ڈیورن لائن اور بلوچستان کے سرحد پر کھربوں روپے کی باڑ اورمیں فوج تعینات ہیں سوچنے کی بات ہے یہ دہشتگرد کہاں سے سرحد عبور کر کے دہشتگردی کے واقعات کرتے ہیں دریں اثناء انہوں نے میر ظہور حسین کھوسہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

عمران کیلئے لچک ملک کا دستور کا حصہ بھی بن سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button