بلوچستانتازہ ترین

فائرنگ کا مقدمہ کوئٹہ کے سول لائن پولیس تھانے میں درج ہے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے صاحب زادے اصل اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے صاحب زادے اصل اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے صاحب زادے اصل اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ10 کی جانب سے 302 کے مقدمے میں پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے صاحب زادے اصل اچکزئی جاری کئے گئے ہیں عدالت نے سول لائن تھانے کے عملے کو حکم دیا ہے.
کہ ملزم اصل اچکزئی کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے محمود خان اچکزئی کے بیٹے اصل خان اچکزئی پر وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ کے بھائی بسم اللہ کاکڑ کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے ۔ فائرنگ کا واقع 14مارچ 2023کو کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر پیش آیا جس میں بسم اللہ کاکڑ کا محافظ ہداہت اللہ جان بحق ہو گیا تھا ۔ فائرنگ کا مقدمہ کوئٹہ کے سول لائن پولیس تھانے میں درج ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button