بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں حق دو تحریک کی ہدایت الرحمان کی رہائی کیلئے ریلی

گوادر میں حق دو تحریک کی ہدایت الرحمان کی رہائی کیلئے ریلی
گوادر میں حق دو تحریک کی ہدایت الرحمان کی رہائی کیلئے ریلی

گوادر میں عید الفطر کے موقع پر حق دو تحریک کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی گوادر میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا.
خیال رہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھادوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کو 100 دن ہوگئے انہیں فوری رہا کیا جائے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کے ماہی گیروں کے لیے احتجاج کیا تھا، بلوچستان میں مکمل امن اور سی پیک کی تکمیل چاہتے ہیں.
مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان سے یکجہتی کے لیے کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگاسراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران ہے، جس کی وجہ سے معاشی بحران ہے، ادارے بھی آپس میں تقسیم ہیں،کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل کا حل نہیں، صرف ایک صوبے میں الیکشن ہونے سے فساد ہوگاامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن 23 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، پنجاب میں اکیلے الیکشن کو کوئی قبول نہیں کریگا، سیاسی جماعتوں سے الیکشن پر بات کر رہے ہیں، عید کے بعد رابطیکرکے الیکشن کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button