تازہ ترینپاکستان

پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے

پاک فوج
پاک فوج

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر پشاور نے استقبال کیا.
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے.
وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیںآرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button