بلوچستانتازہ ترینویڈیوز

خان محمد مری بی ایل اے کا دہشت گرد سردار عبدالرحمن

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردارعبدالرحمن کھیتران نے الزام عائد کیاہے کہ خان محمد مری کالعدم تنظیم بی ایل اے کارکن تھا جنہوں نے مختلف علاقوں میں دھماکے کئے ،خان محمد مری کو میرے سیاسی مخالفین نے میرے خلاف استعمال کیا،آج بھی دو سینیٹرز اور میرا بیٹا خان محمد مری کو سپورٹ کررہے ہیںخان محمد مری پر مختلف علاقوں میں ایف آئی آرز بھی کاٹی گئی ہے.
خان محمد مری کو پوری دنیا نے مظلوم قرار دیا مگر کوئی اسکو نہیں جانتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ خان محمد مری بی ایل اے کا رکن تھا .
جنہوںنے مختلف علاقوں میں دھماکے بھی کروائے،خان محمد مری کو میرے سیاسی مخالفین نے میرے خلاف استعمال کیا،آج بھی دو سینیٹرز اور میرا بیٹا خان محمد مری کو سپورٹ کررہے ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ میرے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا.
اپنے خطے میں ایک پرو پاکستان ہوں،جسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،خان محمد مری پر مختلف علاقوں میں ایف آئی آرز بھی کاٹی گئی ہے،خان محمد مری کو پوری دنیا نے مظلوم قرار دیا مگر کوئی اسکو نہیں جانتا،سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ مجھے راستے سے ہٹاکر بی ایل اے کیلئے راہ ہموار کروانے کی کوشش ہورہی ہے خان محمد مری کوئی کام نہیں کرتا تھا مگر اس کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے؟خان محمد مری نے ہمیشہ دہشتگردانہ کام کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button