
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اراکین اور اعلیٰ سول اور پولیس افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کی ہدایت کردی ۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا بلکہ وزیراعلیٰ کی کابینہ اراکین اور اعلء سول اور پولیس افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کی گئی .
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام سرکاری بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کو فوری طور پر پارک کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ اگر کسی کو اپنی جان بہت عزیز ہے تو وہ اپنے اسکواڈ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف گاڑی کی سہولت فراہم کرے ہم خود کو تو بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ کر لیتے ہیں لیکن ہما را سیکیورٹی سٹاف ہماری وجہ سے نمایاں ہدف ہوتا ہے .
کئی واقعات میں وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ بنے زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے جب وقت پورا ہو تو بلٹ پروف گاڑی بھی بچا نہیں سکے گی آئندہ مجھ سمیت کسی بھی وی آئی پی کے لیئے روٹ نہیں لگے گاہم اپنی سہولت اور شان و شوکت کے لیئے روٹ لگا کر عوام کو مشکل میں ڈالتے ہیں عوام کی خدمت کے نعرے پر ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر عوام کے لیئے زحمت نہ بنیںوزیراعلیٰ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو گاڑیوں سے متعلق فوری طور تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔



