بلوچستانتازہ ترین

ایم ڈی کی کرسی کے لئے طبل جنگ ایک بار پھر بج گیا

گوادر (یو این اے)گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کی کرسی کے لئے طبل جنگ ایک بار پھر بج گیا، سابق ایم ڈی جیڈا تبادلہ ہونے کے باجود کرسی پر براجمان،نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقبول دشتی کو آفس کی گاڑی اور رہائش تک نہ دی گئی،حالات کی سنگینی کو دیکھ کرسیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے جیڈا کے تمام اکائنٹ بند کردینے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا.
محکمہ کے 160سے زائد مستقل اور عارضی ملازمین کا عیدکی تنخواہوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرکی کرسی کے لیئے پہلے کی طرح ایک بار پھر طبل جنگ بج چکا ہے جیڈا کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عطا اللہ جوگیزئی ملازمت کی مدت پورا ہونے پر جس کا رواں ماہ تبادلہ کردیا گیا تھا اور اس کی جگہ پرمقبول حسن دشتی کو نئے منیجنگ ڈائریکٹرکی پوسٹ پر تعینات کردیاگیا تھاذرائع نے بتایا کہ سابق ایم ڈی جیڈا ابھی بھی ایم ڈی کی کرسی پر براجمان ہے اور انہوں نے تمام اختیارات نئے منیجنگ ڈائریکٹر کو ابھی تک منتقل نہیں کیئے ہیں اور نہ ہی نئے منیجنگ ڈائریکٹر کو رہائش اور آفس کی گاڑی فراہم کردی گئی ہے۔
باخبرزرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ سابق منیجنگ ڈائریکٹر جو چار سال کے لیئے گوادر انڈسٹریل اسٹ یٹ ڈیولپمنٹ اتھ ارٹی میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے مدت ملازمت ختم ہونے پر اس کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا گیا لیکن انہوں نے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقبول حسن دشتی کے لیئے مشکلات پیدا کردینا شروع کردیئے ہیں واضح رہے کہ مقبول حسن دشتی انتہائی تعلیم یافتہ اور قابل افسر ہے اسکی تعیناتی سے جیڈا کے مردہ جسم میں ایک نئی روح اور توانائی پیدا ہوسکتی ہے لیکن گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں براجمان پرانے چند افسران اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے معاملات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جیڈا کے تمام اکائنٹ بلاجواز بند کرادیئے اور اس کا باقاعدہ سرکاری نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا.
اکائنٹ بند ہونے کی وجہ سے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 160سے زائد ملازمین جس میں عارضی ملازمین بھی شامل ہیں وہ اپنے عید کی تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں، زرائع نے بتایا کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کو نئے سرے سے مستحکم کرانا چاہتا ہے اور گوادر میں صنعت کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند بھی دیکھائی دیتا ہے لیکن اسکے تعینات ہوتے ہی اس کی راہ میں مشکلات پیدا کیئے جارہے ہیں جو کہ گوادراور سی پیک کی ترقی کے لیئے اچھی شگون نہیں ہے واضح رہے کہ جیڈا کی جانب سے تربت،گبد اوردوبیست پنجاہ پاک ایران بارڈرپر صنعت کاری کے لیئے اراضیات مختص کردی گئی ہیں زرائع کے مطابق منیجمنٹ کی حالیہ لڑائی بھی انہی اراضیات کی ٹینڈراور ٹرانسفر کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button