بلوچستانتازہ ترین

پی ڈی ایم اے نے ریسکیو ٹیمیوں کو بھی الرٹ رکھاہے

پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(یو این ا ے )کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 75فیصد علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے پی ڈی ایم ا ے ،یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں تک جاری رہنے کاامکاہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 75فیصد علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے .
جبکہ بعض علاقوں ضلع زیارت، کان مہترزئی ودیگر کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے اس سلسلے میں سرد موسم مزید سرد ہوگیاہے درجہ حرارت کافی حد تک گر گیاہے بلوچستان کے دیگر علاقوں مشرقی ومغربی علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے گندم کی کھڑی فصلات کونقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے ۔
محکمہ پی ڈ ی ا یم ا ے کی جانب سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کی روشنی میں الرٹ جاری کیاگیاتھاکہ بلوچستان میں بارش کاسلسلہ 28سے 31مارچ تک جاری رہے گااور یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں تک جاری رہنے کاامکان ہے پی ڈی ایم اے نے ریسکیو ٹیمیوں کو بھی الرٹ رکھاہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹاجاسکے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button